کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بینک ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی گارڈز اور ان کے اسلحے کی جانچ کی گئی۔
فیروز آباد تھانے کی حدود میں واقع بینکوں کی حفاظت پر تعینات بیشتر سیکیورٹی گارڈز ناکارہ اسلحے کے ساتھ ڈیوٹی دیتے ہوئے پائے گئے جبکہ کچھ اہلکاروں کو اسلحہ چلانا بھی نہیں آتا تھا۔ پولیس نے غیر تربیت یافتہ 4 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار سیکیورٹی گارڈز کا کہنا تھا کہ ان کے پاس موجود اسلحہ بالکل ٹھیک ہے لیکن انہیں چلانا نہیں آتا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا اور ان تمام سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کیا جائے گا جو اسلحہ چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔