کراچی میں ایک اور بینک لٹ گیا، ڈاکو 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شہر میں بینک ڈکیتیوں کی وارداتیں ہیں کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہیں، ڈاکو آج پھر گارڈن کے ایک بینک سے 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کے کراچی کے علاقے گارڈن میں 6 ڈاکو سوا 12 بجے کے قریب ایک بینک میں داخل ہوئے اور بینک عملے، سیکیورٹی گارڈز اور بینک میں موجود افراد کو یرغمال بنانے کے بعد چند منٹوں میں 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ رواں برس کراچی کی آٹھویں جب کہ مارچ کی پہلی بینک ڈکیتی ہے، جنوری میں 4 اور فروری کے مہینے میں بھی 3 بینک ڈکیتیاں ہو چکی ہیں۔