کراچی: کالعدم تنظیموں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ

Karachi Action

Karachi Action

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا، حساس اداروں کو انچولی دھماکوں میں کالعدم تحریک طالبان کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کراچی میں کالعدم تنظیموں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کارروائیاں حساس اداروں کی معلومات کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کی جائیں گی۔

حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کالعدم تحریک طالبان اور تحریک طالبان سوات کی جانب سے مزید تخریب کاری کے خدشات ہیں۔ ان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے۔

انچولی کے قریب دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ شہر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور تحریک طالبان سوات کے کارندوں کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں جس کے بعد شہر کے مضفاتی علاقوں میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو پھیلا دیا گیا۔