کراچی (جیوڈیسک) سی آئی ڈی پولیس نے سائٹ کے علاقے نورس چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
انچارج سی آئی ڈی سیل مظہر مشوانی کے مطابق گرفتار دہشت گرد حالیہ دہشتگرد کارروائیوں سمیت پولیس اہلکار اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی آئی ڈی پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے۔
کہ وہ ٹریننگ کیلئے قبائلی علاقوں میں جا رہے تھے جنہیں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کی فورنزک رپورٹ کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ ملزمان کتنے افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔