کراچی: کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

Terrorist killed

Terrorist killed

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد نصیر عرف ویش مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق 40 سے زائد مقدمات میں نامزد نصیر عرف ویش کو لیاری دبئی چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔

دوسری جانب کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، اور گزشتہ روز مختلف واقعات میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔