کراچی کی خبریں 11/1/2017

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ میں پاکستان پر پابندی لگانے کی بھارتی قرارداد بھارت سے دوستی و تجارت کے خواہشمندوں کے منہ پر طمانچہ اور اس بات کا ثبوت ہے کہ ذاتی مفادات کیلئے بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی خواہش پاکستان و قوم کیلئے اتنی ہی خطرناک ہے جس قدر پاکستان کیخلاف بھارتی سازشیں ۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر داعش اور القاعدہ کی مدد کے الزام کے تحت اقوام متحدہ میں پاکستان پر پابندیوں کیلئے جمع کرائی گئی قرارداد کو سلامتی کونسل کی1267ویں پابندیوں کی کمیٹی کی جانب سے مسترد کئے جانے کو پاکستان کیخلاف عالمی سطح پر بھارت کی ایک اور شکست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کیخلاف بھارتی کردار ‘ سازشوں اور ‘ اندرونی معاملات میں مداخلت اور دہشتگردوں کی سرپرستی کے بھارتی کردار کی پردہ پوشی کیلئے بھارت مسلسل پاکستان کیخلاف الزام تراشیاں کررہا ہے اور اس پر عالمی پابندیاں لگوانے کیلئے ہمہ اقسام ہتھکنڈے اپنا رہا ہے مگر اس کے باوجود پاکستانی حکمرانوں کا بھارت نواز کردار اور بھارت کیخلاف عالمی سطح پر لابنگ سے پرہیز کیساتھ کلبھوشن یادیو کے معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھانے سے گریز تشویشناک و افسوسناک اور ایسا سوالیہ نشان ہے جس کا جواب لینا قومی سلامتی کے ضامن اداروں کی ذمہ داری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سلامتی کونسل میں اسرائیل کیخلاف قرارداد کی منظوری اور امریکہ کی جانب سے اس قرارداد کیخلاف ووٹ ڈالنے کی بجائے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے جبکہ نئے امریکی کردار کیخلاف اسرائیل کے غم و غصے کے باعث امریکہ اسرائیل تعلقات میں بڑھتی سردمہری و کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ آج دنیا بدل رہی ہے‘ رویوں میں تبدیلی آرہی ہے‘ پالیسیوں پر نظرثانی ہورہی ہے‘ امریکی انتظامیہ اپنے ہی نومنتخب صدر کیخلاف محاذآرائی میں مصروف ہے۔ اس نے بیک جنبش قلم 37 روسی سفارتکاروں کو نکال باہر کیاہے مگر حیران کن طور پر روس نے جواب میں ایک بھی امریکی سفارتکار کو بے دخل نہیں کیا۔ ٹرمپ اور پیوٹن قدیم دشمن ممالک کو قریب لارہے ہیںاسلئے بدلتے حالات میں پاکستان کومسئلہ کشمیر و مسئلہ جونا گڑھ کے حوالے سے اقوام متحدہ میں 68 سال سے پڑی قراردادوں پر عمل کیلئے اپنی کوششیں تیز تر کرنا ہونگی ۔ اس کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ دنیا کو اپنے جائز موقف پر قائل کرنے کیلئے اگر بھارت کے ساتھ قطع تعلق نہیں کرتے تو اسکے ساتھ تجارت تو ختم کردینی چاہیے جو کبھی منافع بخش نہیں رہی۔ اسکے ساتھ ساتھ بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے مصدقہ اور ناقابل تردید ثبوت بھی عالمی برادری کے سامنے رکھتے ہوئے اس کیخلاف پابندی لگانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عوامی و قومی مفادات کے تحفظ کیلئے گرینڈ الائنس کی تشکیل کو اہم ترین عصری تقاضہ قرار دیتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ کرپشن کی لعنت اقتدار ‘ انتظام ‘ انصاف اور تحفظ و دفاع سمیت ہر ادارے میں اپنی جڑیں گاڑ چکی ہے جس کی وجہ سے وطن عزیز پر بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھتا ہی چلا جارہا ہے مگر عوام کو سکی بھی قسم کا کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے اسلئے ضروری ہے کہ وطن عزیز کی ایوان میں موجود اور ایوان سے باہر تمام محب وطن و عوام دوست سیاسی ‘ مذہبی و سماجی جماعتیں قومی و عوامی مفادات اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے متحدویکجا ہوجائیں مگر اس اتحاد کا ایجنڈہ حکومت گرا ¶ مہم نہیں اصلاح حکمران مہم ہونا چاہئے تاکہ حکمرانوں کو ایکبار پھر سیاسی شہید بننے کا موقع بھی نہ مل سکے ‘ جمہوریت بھی محفوظ رہے اور جمہوریت کے ثمرات بھی عوام تک پہنچ سکیں اور عوام کو ریلیف حاصل ہوسکے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جناح اسپتال لاہور میں بیڈ کی عدم دستیابی کے باعث یخ بستہ فرش پر مریضہ کی تڑپ تڑپ کر جان دینے کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحادکے بزرگ رہنما امیر علی سولنگی ‘ ملک عمر نذیر سولنگی ‘معین سولنگی ‘ غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی‘ نعمت اللہ سولنگی و دیگرنے کہا ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں رونما ہونے اور میڈیا پر آجانے کے باعث مذکورہ واقعہ بہت بڑا اور اہم بن گیا وگرنہ دیہات میں تو یہ معمول کا حصہ ہے کیونکہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والے منافق ‘ مفاد پرست اور استحصالی حکمرانوں کو عوام کی زندگیوں اور مسائل و مصائب سے زیادہ اپنے اقتدار ‘ اختیار اور جائیداد ومال سے غرض ہے جس کیلئے مسلسل کرپشن کو فروغ دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام زندگی گزارنے کی تمام بنیادی سہولیات سے محرومی کی زندگی گزارنے یا پھر مفلوک الحالی ‘بیماری ‘ بے بسی اور عدم وسائل کی اذیتناک موت مرنے پر مجبور ہیں ۔