کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بسنت اوراسپرنگ گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے بھی پتنگیں اڑائیں اور خوب انجوائے کیا۔
کراچی کے گالف کلب میں بسنت بہارمیلے کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت بزرگ افراد نے بھی پتنگیں اڑائیں ۔ کچھ نے بوکاٹا کیا اور کچھ ناکام ہوئے۔فیسٹیول کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کراچی والے زندگی کوزندہ دلی سے گزارتے ہیں، یہاں ہرتہوار دل کھول کرمنایا جاتا ہے۔
تقریب کے منتظمین نے کہا کہ وہ اس میلے سے دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان بالخصوص کراچی پُرامن شہر ہے اور یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں ۔ میلے میں میوزک شونے خوب رنگ جمایا۔
گلوکارہ ارم خان کے گیتوں پرمنچلے نوجوانوں نے رقص بھی کیا ۔ صبح سے لے کر رات تک چلنے والے فیسٹیول میں مختلف اشیاء کے اسٹالزبھی لگائے گئے تھے جسے عوام نے خوب سراہا۔