کراچی : کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے 4 سال کی مدت کے لئے نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان صدر انٹرنیشنل امپائر طارق حسین سیکریٹری اور معروف تاجر اور امپائر رضاآغا خازن منتخب ہوگئے فاران کلب میں جنر ل باڈی کے اجلاس کے بعد 20 رکنی باسکٹ بال کابینہ منتخب کی گی جس کے سرپرست اعلی بریگیڈیئر رشیدعلی ملک چیئر مین امجد علی خان وائس چیرمین عابد افتخار ملھی سینئر نائب صدر عبدالناصر نائب صدر حاجی سلیم قریشی، نائب صدر محمدیعقوب، نائب صدر آمنہ مختار ایسوسی ایٹ سیکریٹر ی زاہد ملک (اول ) ایسوسی ایٹ سیکریٹری فواد امجد(دوم ) ایسوسی ایٹ سیکریٹری ( سوئم ) کونسل ممبران ، شریف الحسن، ظفراقبال انورقریشی ، عامرشریف ، فیصل امجد، اشرف یحیی ، فرخندہ فصیع، میڈیا کوآرڈینٹیر عظمت اللہ خان ، جبکہ سلیکشن کمیٹی ، ریفری بورڈ ، نظم و ضبط کمیٹی اور کراچی کے 6 اضلاع کے لئے ڈسٹرکٹ کو آرڈنیٹیرز کی بھی تشکیل دی گی اس موقع پر نومنتخب صدر غلام محمدخان نے میڈیا کے افراد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میر ی سب سے پہلی ترجیع کارپوریٹ سیکٹر کو باسکٹ بال کھیل کی طرف لاناہے اور کراچی کے تمام سرکاری اداروں میں باسکٹ بال کی ٹیموں کی تشکیل دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس الیکشن سے پہلے جو عہدے دار تھے انہوں نے باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں بے مثال کرداراداکیا اور میںاور میرے تمام رفقائے کاران ہی کی سرپرستی میں کام کرینگے اور میں انکی مشاورت سے اس کا بینہ کو چلاوں گا غلام محمدخان نے کہا کہ رمضان المبارک میں ایسوسی ایشن کے عہدے داران کی حلف وفاداری کے بعدموجودہ کا بینہ کا م کا آغاز کرے گی غلام محمدخان نے فاران کلب کی انتظامیہ کا باسکٹ بال کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر دلی اظہار تشکرکیا اس موقع پر امجدعلی خان ، عبدالناصر ، حاجی سلیم قریشی ، کا شف فاروقی نے بھی خطاب کیا اور نومنتخب عہدے داران کو مبارک باد دی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔