SSB کپ رمضان باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں 2 میچوں کا فیصلہ راجہ جہانزیب اور زین مین آف دی میچ قرار دئے گے

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیرایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی کے اشراک سے منعقد ہونے والے ایس ایس بی کپ رمضان باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر 2 میچوں کا فیصلہ ہوگیاان میچوں میں شاندار کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدارشد نے راجہ جہانزیب اور زین العابدین کو مین آف دی میچیزقرار دیاپہلے میچ میں سندھ چیمپین نیبرہڈز کلب نے عسکری فور کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 34-38 پوائنٹس سے ہرادیاہاف ٹائم پر اسکور23-24 تھا ونر ٹیم کی جانب سے راجہ جہانز یب نے 14 شاہ رخ غزالی نے 3 پوائنٹرزکی مدد سے 10 شاکر خان نے 8 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے شاہ میرنے 13 اور بختیار احمدنے 8 پوائنٹس اسکورکئے رضاآغا، طاہر حسین اور غلام رسول نے ریفیریز کے فرائض انجام دیے

دوسرے میچ میں گلشن ہاکس کلب نے آرام باغ کلب کو 37-44 پوائنٹس سے ہرادیا ہاف ٹائم پر اسکور 22-25 تھا گلشن ہاکس کی جانب سے سیف اللہ نے 13 اسد خان نے 11 اور فہد طارق نے 11 پوئنٹس اسکور کئے جبکہ آرام باغ کی جانب سے زین العابدین نے 3 پوائنٹرز کی مدد سے 16 اوروجیع علی عباسی نے 8 پوائنٹس اسکورکئے ، نزاکت خان ممتاز احمداور طارق حسین نے ریفریزکے فرائض انجام دئے درین اثناکراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان نے اعلان کیا ہے کہ فائنل میں سیکریٹری کھیل حکومت سندھ محمدراشد مہمان خصوصی ہونگے اور انعامات تقسیم کرینگے جبکہ سیمی فائنل مقابلے جوکہ 23 جون کو ہونگے بلدیہ جنوبی کے ڈائریکٹراسپورٹس آصف عظیم مہمان خصوصی ہونگے جبکہ کھیلوں کے معروف سرپرست اور KMC سجن یونین کے صدر سیدذوالفقار شاہ جمعہ کو تیسری پوزیشن کے میچ میں مہمان خصوصی ہونگے