کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے بازاروں میں گہما گہمی شروع ہوگئی۔ شہری مہنگائی کا رونا روتے ہوئے بھی ہنسی خوشی عید کی خریداری کرتے ہیں۔ عید تو بہرحال عید ہے نئے کپڑے اور نئے جوتے ہر کسی کو چاہئیں۔
ماہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے سے قبل کراچی میں عید خریداری کیلئے مارکیٹیں، بازار اور عید بازار سج چکے ہیں۔ شہر کی بڑی مارکیٹوں میں شہریوں کا بڑا رش نظر آرہا ہے۔ اکثر شہری مہنگائی کی شکایت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
کراچی میں کلفٹن، ڈیفنس، طارق روڈ، صدر، ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد اور ملیر سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں عید بازاروں میں آج کل گہما گہمی نظر آرہی ہے۔ عید کی خریداری کیلئے رات کے اوقات میں زیادہ رش نظر آتا ہے۔ شہریوں کیلئے مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ عید کی خریداری ہر کسی کو کرنی ہے ، مہنگائی کتنی بھی ہو نئے جوتے اور نئے کپڑے ہر کسی کو چاہئیں۔