2018 میں کراچی کے 95 بازاروں سے 98 ارب 14 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا

FBR

FBR

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) 2018 میں کراچی کے 95 بازاروں سے 98 ارب 14 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق صدر مارکیٹ سے 77 ارب 17 کروڑ ، جوڑیا بازار سے 3 ارب 5 کروڑ، بہادر آباد کی مارکیٹ سے ایک ارب 8 کروڑ روپے ٹیکس اکٹھا کیا گيا اور ٹمبر مارکیٹ کے دکانداروں نے 23 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

ڈائریکٹری کے مطابق 2018 میں مجموعی ٹیکس کا 45 فیصد سندھ سے وصول ہوا اور 35 فیصد پنجاب سے وصولی ہوئی۔ بلوچستان سے 1.67 فیصد جبکہ کے پی سے 3.54 فیصد ٹیکس وصول کیاگیا۔

ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق ٹیکس دینے والے غیر تنخواہ دار افراد کی تعداد 15 لاکھ سے زائد اور تنخواہ دار افراد کی تعداد 12 لاکھ سے زائد رہی، 46 ہزار کمپنیوں نے مجموعی ٹیکس کا 56 فیصد ٹیکس ادا کیا۔

پاکستان کے رہائشی ٹیکس فائلرز کی تعداد 27لاکھ 88ہزار 335 اور غیر رہائشی ٹیکس فائلرز کی تعداد 64 ہزار 14 رہی۔