کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ساحل سے بابا بھٹ آئی لینڈ جانے والی کشتی الٹ گئی۔ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے تمام مسافروں کو بچا لیا۔ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے مطابق بابا بھٹ آئی لینڈ جانے والی کشتی میں بیس افراد سوار تھے۔
بندرگاہ کے قریب ہی کشتی الٹ گئی۔ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بچا لیا۔ واضع رہے کہ بندرگاہ سے بابا بھٹ اور منوڑہ جانے والی مسافر کشتیوں میں بیشتر حادثات گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانے پر پیش آتے ہیں۔