کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچ فائٹر فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ذکری گوٹھ فٹ بال گرائونڈ گلستان جوہر بلاک 11پر جاری پہلا آل کراچی شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بلوچ اسٹار شرافی گوٹھ نے عمر اسٹار فٹ بال کلب کو شکست دیکر اپنے نام کرلیا ۔فائنل میچ کے موقع پر ہزاروں شائقین فٹ بال موجود تھے کھیل کے اختتام پر تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کے کورڈینٹر فرید انصاری نے فاتح ،رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سابق سیکریٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی آصف خان ،پی پی پی سندھ کونسل کے رکن عبدالحق بلوچ ،بادشاہ خان چانڈیو ،جنرل کونسلر نسیم ،سنیئر ورکر پی پی پی طالب بلوچ ،ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ماما غفور ۔لالہ فضل بلوچ،قاسم بلوچ ،اظہر بلوچ ،اسد بلوچ ،ماما رفیق ،رحیم بلوچ ،راشد بلوچ ،نعیم بلوچ ،اورنگزیب بلوچ ،ناصر بلوچ ،حبیب اور دیگر مووجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر فرید انصاری نے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ شہر میں امن کی ضمانت ہے۔
کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے ہی ہسپتالوں کو ویران اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے سندھ حکومت کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے اس ھوالے سے وزایر اعلیٰ سندھ نے آئندہ مالی سال کے لئے کھیل کے بجٹ میں 100%اضافہ کردیا ہے فرید انصاری نے کہاکہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائیگا۔
ملک سے دہشت گردی ،لاقانونیت اور بدامنی کے خاتمے کے ساتھ خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائیگا ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی کے سنیئر رہنماء آصف خان نے شہید رانی کے نام سے منسوب شاندار فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔