کراچی : بھتا خوری کا الزام ثابت نہ ہونے پر دو ملزمان بری

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتا خوری کا الزام ثابت نہ ہونے پر دو ملزمان کو بری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج آنند رام نے بھتا خوری کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

عوامی کالونی تھانے میں 2012 میں درج کئے گئے مقدمے میں ملزمان پر عبدالستار نامی تاجر سے دولاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے گواہوں کی جانب سے دونوں ملزمان کی شناخت سے انکار اور عدم ثبوت پر ملزمان کو بری کر دیا۔ بری ہونے والے ملزمان وقار اور رضوان سگے بھائی ہیں۔