کراچی میں چند لوگوں کا مرنا کوئی بڑی بات نہیں: ایڈیشنل آئی جی کراچی

IG Karachi

IG Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا پولیس کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے رواں سال 119 پولیس افسران ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی غلام قاد    تھیبو نے کہا کہ شہر میں امن کے لیے پولیس بغیر کسی تفریق کے کارروائی کر رہی۔

اس میں ٹارگٹ کلنگ ہوتی رہتی ہے، مختلف دشمنی کے واقعات میں بھی لوگ مارے جاتے ہیں، کراچی 2 کروڑ افراد کا شہر ہے، چند لوگوں کا مرنا کوئی بڑی بات نہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ بھی ہو رہی ہے اگر بڑے تمام شہروں کو دیکھا جائے تو وہاں بھی کلنگ ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ کراچی میں اسلحہ بڑی تعداد میں ہے۔ پولیس چاہتی ہے کہ کراچی میں ایک بھی شخص ٹارگٹ کلنگ کا شکار نہ ہو، کراچی میں لوگ اپنے اپنے گروپوں کو پناہ دیتے ہیں۔