کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس اہلکار محمد اسماعیل کورنگی میں ایک چھوٹے سے مکان میں رہائش پذیر تھا، جہاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اچانک پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی انکے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹو نے شہید پولیس اہکار کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
بلاول بھٹو نے شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے تفصیلات حاصل کیں۔ شہید کے لواحقین نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو علاقے کے مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو اہل محلہ سے گھل مل گئے اور مختلف درخواستیں وصول کیں، بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ سندھ کو شہید پولیس اہلکار کی تنخواہ جاری رکھنے اور لواحقین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی دیں۔