کراچی (جیوڈیسک) مختلف علاقوں سے بیرئیرز اور رکاوٹیں ہٹانے کے بعد بلاول ہاؤس کراچی کے اطراف سے بیرئیرز اور رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے بھاری مشنری کے ساتھ بلاول ہاؤس کے اطراف قائم دیواریں اور رکاوٹیں توڑ دیں۔ اس سے قبل آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ہدایت کی تھی بلاول ہاؤس کے اطراف رکاوٹیں اور بیرئیرز ہٹا دئیے جائیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود بلاول ہاؤس کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان رینجرز سندھ نے کراچی میں شہریوں کی جانب سے بیرئیر ہٹاو مہم کے دوران تعاون کو سراہا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مرکزی شاہراؤں کے علاوہ سیکیورٹی کے لئے لگائے بیرئیر کے لئے اجازات نامے جاری کئے جائیں گے۔