علی شیخ نے کراچی چڑیا گھر میں واک تھرو گیٹ اور دیگر آلات کی فراہمی کو یقینی بنا دیا

 WALK THRU GATE ISTALATION KARACHI ZOO

WALK THRU GATE ISTALATION KARACHI ZOO

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی روشن علی شیخ نے کراچی چڑیا گھر میں واک تھرو گیٹ اور دیگر آلات کی فراہمی کو یقینی بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ لاہور میں 74افراد شہادت کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی روشن علی شیخ نے کراچی چڑیا گھر میں جہاں 30 سے 35 ہزار افراد آتے ہیں

ان کو سیکورٹی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر واک تھرو گیٹ 4داخلی راستوں پر لگا نے کے لئے فراہم کردیئے ہیں اور ڈائریکٹر چڑیا گھر فہیم خان نے کراچی چڑیا گھر میں عوام کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے فوری طورواک تھرو گیٹ لگا نے کے لئے کاموں کا آغاز کردیا ۔جبکہ ڈی آئی جی سائوتھ ڈاکٹر جمیل احمد ،ایس پی شہلا قریشی جہاں کراچی چڑیا گھر آنے والوں کے لئے حفاظتی انتظامات کے لئیاقدامات کرہے ہیں وہیں ایس ایچ او گارڈن مداد خواجہ نے بھی کراچی چڑیا گھر میں اضافی نفری فراہم کردی ہے جس سے چڑیا گھر آنے والوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو اب سیکورٹی کی سہولتون کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ۔