کراچی دھماکا، صدر کے سیکیورٹی انچارج بلال شیخ سمیت 2 افرادجاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) گرومندرکے قریب دھماکے سے 2 افرادجاں بحق اور8 زخمی ہو گئے ہیں، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں صدر زرداری کے سیکیورٹی انچارج بلال شیخ بھی شامل تھے، دھماکے میں بلال شیخ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے سے دیگرمتعدد گاڑیوں کونقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، سول اسپتال کے ایم ایل او نے بھی بلال شیخ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردیا ہے، چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک نہیں معلوم ہو سکا ہے۔