اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے قوم دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہو گی، کراچی دھماکے بزدلانہ اور قابل مذمت اقدام ہیں۔
وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دھماکے بزدلانہ اور قابل مذمت اقدام ہیں، قوم دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہو گی۔ اپنے بیا ن میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا خوف و خطر اپنا کام جاری رکھیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں،وزیر اعظم کا کہنا ہے دہشت گردوں کی کارروائیاں ہرگز قابل قبول نہیں۔