کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایس ایس پی فاروق اعوان کے قافلے کے قریب دھماکے پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، الطاف حسین، عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے شدید اظہار مذمت کیا ہے۔
کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں ایس آئی یو کے ایس ایس پی فاروق اعوان کے قافلے کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنانے پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پی اے ٹی سربراہ علامہ طاہر القادری نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔