کراچی میں مختلف مقامات سے چار تشدد زدہ لاشیں ملیں ہیں جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی۔ کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر سے لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے مطابق مقتولین کو تشدد کے بعد ہلاک کیا گیا ہے۔
دونوں کی شناخت عبدالرزاق بگٹی اور پٹھان بگٹی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز بھی اسی علاقے سے دو لاشیں ملی تھیں۔ گزشتہ دو روز میں بلوچستان سے لاپتہ چار افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔ بھینس کالونی ریڑھی گوٹھ سے بھی ایک لاش ملی ہے۔ سہراب گوٹھ الاآصف سکوائر کے قریب سے ایک تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ بلدیہ یوسف گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
اورنگی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ سہراب گوٹھ کے علاقے الاآصف سکوائر کے قریب فائرنگ کے واقعات میں یوسف اور شہید جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ گلشن معمار میں گنا منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جبکہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں بھی فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ دونوں لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم دونوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ اورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں فائرنگ سے دو افراد شاہد اور ارشد زخمی ہوگئے۔