کراچی بلیوز نے سیالکوٹ کو9وکٹ سے ہراکر قائداعظم ٹرافی جیت لی

Quaid-e- AzamTrophy

Quaid-e- AzamTrophy

کراچی (جیوڈیسک)کراچی بلیوز نے سیالکوٹ کو 9 وکٹ سے شکست دے کر قائد اعظم ٹرافی کا فائنل جیت لیا، یہ میچ پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل کے آخری دن سیالکوٹ نے دوسری نامکمل اننگز 5 وکٹ پر 189 سے شروع کی، طارق ہارون کی شاندار بالنگ کے سامنے کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا ،اور سیالکوٹ کی پوری ٹیم 248رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

محمد ایوب اور منصور امجد نے نصف سنچریاں اسکور کیں، طارق ہارون 5 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بالر رہے۔ کراچی بلیوز نے 50رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے 20ویں بار قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم کو 15لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔