کراچی: میٹرک بورڈ کے ہفتہ طلباء میں مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میٹرک بورڈ کراچی کے 16 فروری سے شروع ہونے والے ہفتہ طلباء کے دوسرے روز مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں 200 سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

سیکریٹری بورڈ حور مظہر کے اعلامیے کے مطابق مقابلہ نعت خوانی میں اوّل پوزیشن علامہ اقبال ماڈل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ایف بی ایریاکےمحمد جاوید ولد جمال،دوسری پوزیشن سینٹ لارنس سیکنڈری اسکول پاک کالونی کے اویس رضا ولد محمد علی، جبکہ تیسری پوزیشن فیضا ن اکیڈمی کے ثقلین ولد محمد جاوید نے حاصل کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے کہا کہ مقابلہ نعت خوانی سے جذبہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوتا ہے۔ سیکریٹری بورڈ حور مظہر کا کہنا تھا کہ تعمیر سیرت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ضروری ہے۔