کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں شیر شاہ کے علاقے میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔شیر شاہ میں گل بئی کے قریب ڈسپوزایبل کپ بنانے والی فیکٹری میں علی الصبح زور دار دھماکہ کے ساتھ بوائلر پھٹ گیا۔
جس کے نتیجے میں چار ملازمین احمد خان،عبداللہ، عابد اور معاذ اقبال زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،بوائلر پھٹنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔