کراچی میں دستی بم حملے، بچوں سمیت 10 افراد زخمی

Karachi Map

Karachi Map

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دکان پر دستی بم سے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے تمام افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد 4 تھی۔ واقعہ کی تفتیش کے لئے زخمیوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔ گینگ وار ملزمان لیاری میں خوف قائم رکھنے کے لئے دستی بم کے حملے کر رہے ہیں۔