کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے قصبہ کالونی اورلیاری میں دھماکوں میں جاں بحق تین افراد کی نماز جنازہ کردی گئی ۔گزشتہ روز لیاری کے علاقے کمہارواڑ ہ میں پیپلز پارٹی کے جلسے کے دوران ہونیوالے دھماکے میں جاں بحق دو افراد کامران اور مسکان کی نماز جنازہ جامع ہری مسجد میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ مین پیپلز پارٹی کے مقامی رہ نماوں، کارکنوں، علاقہ مکینوں اور لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ قصبہ کالونی میں دھماکے میں جاں بحق محمد اسلم کی نماز جنازہ مدینہ مسجد قصبہ کالونی میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں ،علاقہ مکینوں اور لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محمد اسلم کی تدفین اورنگی ٹاون کے قبرستان میں کی گئی۔