کراچی: بم باہر سے نہیں پھینکا گیا، اندر ہی کسی کے پاس تھا، پولیس

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سائیٹ میں واقع طاہری مدرسے میں ہونے والے دستی بم دھماکے میں تین طالب علم جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم مدرسے میں کسی بچے کے پاس موجود ہوسکتا ہے۔

مومن آباد تھانے کی حدود میں واقع طاہری مدرسے میں صبح 11 بجے اچانک زوردار دھماکہ ہوا۔ مدرسے میں موجود استاد کے مطابق بچے پڑھ رہے تھے، کے اچانک کوئی چیز کلاس باہر آکر گری جس سے زوردار دھماکا ہوگیا۔

دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ دھماکہ چائنا کے جدید دستی بم کے پھٹنے سے ہوا۔ خدشہ ہے کہ دستی بم مدرسے میں موجود کسی بچے کے پاس ہی موجود تھا۔ دوسری جانب دھماکے کی کوریج کرنے والی اور دیگر میڈیا ٹیموں کو وہاں موجود مشتعل افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔