کراچی (جیوڈیسک) منگھو پیر میں پولیس مقابلے کے بعد دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تخریب کاری کا سامان برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے منگھو پیر میں سرچ آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار دہشتگرد بم بنانے کی تیاری میں مصروف تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر ،بال بیرنگ سمیت تخریب کاری کا دیگر سامان برآمد ہوا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔