کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں موسم نے آج الگ ہی رت اپنائی ہے، بادلوں سے گھرا کراچی ہلکی پھلکی ہونے والی بوندا باندی سے حسین لگ رہا ہے،محکمہ موسمیات والے کہتے ہیں کہ آج بارش کا بھی امکان ہے۔کراچی پر ہو جب کالے بادلوں کا ڈیرا تو ہر چیز نکھری نظر آتی ہے۔
پرندوں کی چہچہاہٹ ماحول کو سحر انگیز بنارہی ہے وہیں پھولوں کی مہک نے ماحول کو تازگی بخشی ہے،محکمہ موسمیات نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بادل برس سکتے ہیں۔
ویسے رات میں کراچی میں کچھ بارش ہوئی ہے، ہواوں کا رخ بھی جنوب مغربی علاقوں سے ہے جن کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو مذید بڑھ بھی سکتی ہیں۔موسم کی اس نئی رت نے شہریوں کو بھی تازہ دم کردیا ہے۔