کراچی میں برطانوی ہائی کمشن بند، پولیس ہائی الرٹ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہو گئے ہیں۔

کراچی میں قائم برطانوی ہائی کمشن کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہو چکے ہیں۔ اس وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔

کراچی تعلیمی بورڈ نے تمام پرچے منسوخ کر دیئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں اس وقت شدید ٹریفک جام ہے۔ جامشورو میں نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کرکے دکانیں اور کاروباری مراکز بند کروا دیئے ہیں۔ پیڑول پمپ بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ بھر کی پولیس خصوصا کراچی پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے شہر میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر کراچی میں قائم برطانوی ہائی کمشن کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی پولیس ایک خود مختار ادارہ ہے جو حکومت کے ماتحت نہیں ہے۔ برطانوی حکومت اپنے تحقیقاتی اداروں پر کوئی دبائو نہیں ڈالتی۔