کراچی (جیوڈیسک) اپنے سگے بھائی سمیت 2 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرانے کے الزام میں ملوث ملزم عبد الوہاب کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کورٹ میں منتقل کرنے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ فہیم صدیقی کی عدالت میں ہوئی۔
مدعی کے وکلاء محمد خان برڑو اور مبشر مرزا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ واقعہ میں 2 افراد جاں بحق ہوئے، ملزم عبد الواہاب نے جائیداد کیلئے اپنے سگے بھائی عبد الرحمٰن اور منیر کو کرائے کے قاتلوں سے قتل کرایا ہے۔
ملزم کے وکیل عامر منسوب کا کہنا تھا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے جبکہ عدالت بھی درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتی۔ عدالت نے ملزموں کے دلائل کے بعد فیصلہ 28 مئی تک محفوظ کر لیا۔ ملزم کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔