کراچی، بفرزون اور حسین آباد میں 5 ڈاکو رنگے ہاتھ پکڑے گئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقوں بفرزون اور حسین آباد میں شہریوں نے پانچ ڈاکووں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ بفرزون میں شہریوں نے 3 چوروں کو رکشے کی بیٹری چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کے قبضے سے چوری کا سامان برآمد کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

حسین آباد میں خواتین سے لوٹ مار کرنیوالے دو ڈاکووں کو شہریوں نے پکڑ لیا، اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔