کراچی : بس الٹنے سے 22 سے زائد افراد زخمی ہو گئے

Just turn Karachi

Just turn Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈر پاس میں تیز رفتار بس الٹنے سے قوت گویائی سے محروم بچے سمیت بائیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ لیاقت آباد انڈر بائی پاس کے اندر تیز رفتار منی بس الٹنے سے بائیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں ایک خاتون اور قوت گویائی سے محروم ایک بچہ بھی شامل ہے۔ بچہ سکول جا رہا تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، بیشتر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر کے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی، ڈرائیور اور کنڈکٹر فرار ہو گئے۔