کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آج کاروباری سرگرمیاں معطل رہنے سے حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں تقریباً 2 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کراچی شہر ملک کا معاشی حب ہے، پاکستان تحریک انصاف کی جانب آج شہر میں احتجاج کے باعث تقریباً تمام کاروباری مراکز اور بازار بند رہے۔
صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ فیکٹریوں میں اسٹاف اور مزدوروں کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی جس کی وجہ سے پیداواری عمل بھی شدید متاثر ہوا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک روز کراچی شہر بند رہنے سے تقریباً 10 ارب روپے کا پیداواری نقصان ہوتا ہے اور حکومت لگ بھگ 2 ارب روپے کی ٹیکس آمدن سے محروم ہوجاتی ہے۔