کراچی : تاجر پر تشدد کا الزام ، رینجرز کے اعلی افسر کیخلاف مقدمہ درج

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں تاجر کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کے الزام میں رینجرز کے اعلی افسر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں بھینس کالونی کراچی کے تاجر شاکر نے درخواست دائر کی تھی کہ جنوری کے مہینے میں رینجرز نے اسکے باڑے پر چھاپہ مار کر اسے اغوا کیا۔

اور چار روز تک بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا۔ مقامی تاجر نے عدالت سے رینجرز حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی جس پر سندھ ہائی کورٹ نے سکھن تھانے کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی مقامی تاجر شاکر نے بھٹائی ونگ کے کرنل آفتاب کے خلاف حبس بے جا اور تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا۔