کراچی (جیوڈیسک) کراچی کینٹ اسٹیشن سے عید کی پہلی خصوصی ٹرین پشاور کیلئے بروقت روانہ ہو گئی، عید اسپیشل ٹرین کی روانگی کے موقع سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔
پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی میں تیزی آ گئی، کراچی سے مسافروں کو لے کر عید اسپیشل ٹرین پشاور روانہ ہو گئی۔ گیارہ بوگیوں پر مشتمل عید اسپیشل ٹرین سے آٹھ سو سیزائد مسافر منزل کی جانب روانہ ہوئے۔
اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے خیال سے ہی بچوں کے چہرے پھولوں کی طرح کھلے ہوئے تھے، بچے تو بچے بڑے بھی مسرور تھے جن کا کہنا تھا کہ عید پراپنوں کا ساتھ ہی خوشی دیتا ہے۔
اس موقع سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے تھے جبکہ ٹرین کی سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دوسری عیداسپیشل ٹرین راولپنڈی کیلئے آج رات 8 بجے جبکہ کل مزید دوعید اسپیشل ٹرینیں لاہور اور سرگودھا کیلئے روانہ ہوں گی۔