کراچی (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کی دل کی دھڑکن بند ہوکر ایک بار پھر بحال ہوگئی، ان کی موت کا اعلان کرنے والے ڈاکٹرز بھی ششدر رہ گئے۔
سابق کرکٹر موت کو شکست دے کر دوبارہ زندگی کی پچ پر ایک اور اننگز کھیلنے کیلئے لوٹ آئے۔ آج دوپہر ان کی حالت خراب ہوئی تھی جس کے بعد 6 منٹ کیلئے ان کے دل کی دھڑکن بند ہوئی تھی جس پر ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی تھی۔
مگر بعد ازاں 6 منٹ کے بعد ہی ان کا دل دوبارہ دھڑکنا شروع ہوگیا اور سانسیں چلنے لگیں ، حنیف محمد کے اہلخانہ نے ان کی جان بچنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے پرستاروں سے ان کی لمنی عمر کی دعا کی اپیل کی ہے۔