کراچی : گاڑیاں چھیننے والے گروہ کے 4 مبینہ ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایئرپورٹ کارگو ٹرمینل پرآنے اور جانے والی گاڑیوں کو چھیننے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ ایئرپورٹ کی پولیس نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب ایک کارروائی کے دوران کورگو ٹرمینل آنے اور جانے والی گاڑیوں کو چھیننے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان کارگو ایئرپورٹ کے لئے سامان لیکر آنے والی گاڑیوں کو چھیننے کے بعد ان کا سامان اتارلیتے تھے۔

پولیس نے گرفتار کئے جانے والے چاروں ملزمان کو تھانہ ایئرپورٹ منتقل کردیا ہے،جہاں ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،پولیس نے کارروائی کے دوران سامان سے بھری ہوئی دو گاڑیاں بھی برآمد کرلیں۔