کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی و ژن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران گردیزی نے ایڈوائزر ٹو چیئر مین ، پی ٹی وی امجد بخاری کے ہمراہ کراچی مرکز کا چار روزہ خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران کراچی مرکز کے مختلف شعبوں کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کے علاوہ شعبہ مارکیٹنگ کے سربراہان، پرائویٹ چینلز کے سربراہان اور پروڈیوسرز حضرات کے ساتھ میٹنگز میں شرکت کی۔
دوران میٹنگ موجود حضرات نے منیجنگ ڈائریکٹر کر کراچی مرکز کے مختلف درپیش مسائل سے تفصیلی بریفنگ دی۔ جس میں پروڈکشن کے دوران پیش آنے والے تیکنیکی مسائل اور دیگر سہولیات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر، پی ٹی وی نے کہا کہ کراچی مرکز کو جلدہی تمام مزید تیکنیکی سہولیات مہیا کر دی جائینگی۔
ایم ڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی وی اپنی پروڈکشن کواہمیت دے جس کے لئے نئے آئیڈیاز بھیجے جائیں تاکہ ناظرین ہمارے پروڈیوس کے بنائے گئے ڈرامے دیکھیں اور اپنے پروڈکشن میں نئے ٹیلنٹ کوبھی کام کرنے کا موقع دیں۔
دوران گفتگو منیجنگ ڈائریکٹر نے کراچی مرکز سے ماہ رمضان المبارک میں پیش کئے گئے لائیو ٹرانسمیشن رحمتوں کی رات ً کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ وائز اور کمپیئرنگ کے فرائض بھی بہت خوبصورتی سے انجام دیئے گئے۔
آخر میں جنرل منیجر، کراچی مرکز عفہفہ صوفیہ الحسینی اور ایگزیکٹیوپروگرامز منیجر محمد امین میمن نے منیجنگ ڈائریکٹر ، پی ٹی وی کا کراچی مرکز آمد پر شکریہ ادا کیا۔