کراچی سینٹرل جیل حملے کے بارے میں مزید سنسنی خیز انکشافات

Central Jail

Central Jail

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سینٹرل جیل حملے کے بارے میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق دہشت گرد پولیس یونیفارم پہن کر جیل پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث مزید 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دہشت گردوں نے پولیس یونیفارم پہن کرحملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور اُن کا مقصد کالعدم تنظیموں کے 110 سے زائد دہشت گردوں کو چھڑانا تھا۔کہ گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

جبکہ جیل پر حملے کی منصوبہ بندی میں غیر ملکی امداد کے شواہد بھی ملے ہیں۔سیکورٹی گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی، لاہور، خیبر پختونخوا اور فاٹا سے 15 سے زائد ملزم گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار ملزموں کے قبضے سے پولیس اور رینجرز کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔