کراچی (جیوڈیسک) معائنے کیلئے لایا گیا سنٹرل جیل کا قیدی سول اسپتال سے فرار ہو گیا۔ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔
وزیر مسیح نامی قیدی کو طبی معائنے کیلئے سول اسپتال لایا گیا تھا جو پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے غفلت کے مرتکب تھانہ رسالہ کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔