کراچی (جیوڈیسک) رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 28 جون کو کراچی میں ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 جون بروز ہفتہ کراچی میں منعقد ہوگا۔
اجلاس بعد نماز عصر محکمہ موسمیات ، یونیورسٹی روڈ میں منعقد ہوگا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے متعلقہ ہیڈ کواٹرز پر ہوں گے۔