کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ قومی معیشت کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ توانائی بحران ہے جبکہ توانائی بحران کی وجہ کرپشن ہے کیونکہ مقتدر طبقات توانائی بحران کو کمائی کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں اور بیرونی معاہدوں کے ذریعے ذرائع آمدن میں اضافہ کررہے ہیں اسلئے وہ نہیں چاہتے کہ وطن عزیز سے توانائی کا بحران حل ہو ‘ صنعت و تجارت فروغ پائے اور معیشت میں آنے والی بہتری سے عوام خوشحال و آسودہ ہوجائیں کیونکہ اگر ایسا ہوگیا تو ایک جانب ان کا کمیشن مارا جائے گا اور کرپشن کا دھندہ بند ہوجائے تو دوسری جانب روزی روٹی کو ترستے عوام کا پیٹ بھر جائے گا تو انہیں منتخب نمائندوں کے احتساب کی آواز اٹھانے کا موقع مل جائے گا اسی لئے وہ توانائی بحران کا حل نہیں چاہتے جبکہ تمام قومی مسائل کا آسان ترین حل یہ ہے کہ ایم آر پی فارمولے کے تحت خود مختار و باختیار ڈویژنل کونسلیں قائم کرکے قومی پالیسی کے تحت ٹیکس وصولی کا اختیار انہیں دےنے کیساتھ اپنی عوام کیلئے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کا فریضہ انہیں دے دیا جائے جبکہ ان مقامی حکومتوں کو ایک مخصوص تناسب سے وفاق ‘ صوبے اور فوج کو فنڈز کی فراہمی کا پابند بھی بنادیا جائے جبکہ فوج ‘ بیوروکریسی ‘ ٹیکنو کریٹس ‘ صحافیوں اور علمائے دین پر مبنی قومی سلامتی کونسل وفاق ‘ صوبوں اور تمام مقامی حکومتوں کے درمیان تحفظات و اختلافات کے خاتمہ کا منصفانہ فریضہ انجام دے تو وطن عزیز کے تمام قومی و عوامی مسائل کا حل اور بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہے ۔
معاشرے میں خواتین کی اہمیت پر مباحثہ آج ہوگا ‘ یونس سایانی تقریب مباحثہ کے مہمان خصوصی گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین گجراتی سرکار ہونگے ‘ فاطمہ میمن سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نو منتخب اراکین کابینہ آج حلف اٹھائیں گے ‘ گجراتی سرکار حلف لینگے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین یونس سایانی نے فاطمہ میمن کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری‘نئے ممبر شپ کارڈز برائے 2017ءکے اجراءاور خواتین کی اہمیت کے موضوع پر مباحثہ کی تقریب آج یعنی14مئی2017بروز اتوارشام4بجے نیشنل پریس کلب ‘ مشرق سینٹر نزد سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی محب وطن روشن پاکستان پارٹی اور گجراتی قومی موومنٹ کے چیئرمین گجراتی سرکار امیر علی سولنگی عرف امیر پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ہوں گے ۔ یونس سایانی نے مزید بتایا کہ اس حوالے سایانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دس رکنی وفد نے گزشتہ دنوں گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر علی سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر سے ملاقات کی اور ان سے مذکورہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور سماجی بہبود درا صل سیاست ہی کا وہ شعبہ ہے جو مفادات کے تابع اور اختیارو اقتدار کا طلبگار نہیںیہی وجہ ہے کہ سماجی کارکنان و رہنما سیاستدانوں سے زیادہ انسانوں سے مخلص اور عظیم ہوتے ہیں اور ایسے عظیم لوگوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت میرے لئے سعادت و اعزاز ہوگا !
مولاناغفور حیدری پردہشتگردانہ حملہ بھارتی سازش ہے ‘ راجونی اتحاد بھارتی ایجنٹ پاکستان میں لسانی اور فروعی فسادات پھیلانے کی سازش کررہے ہیں ‘ عمران چنگیزی سیکورٹی ادارے پاکستان دشمنوں کی سازشیں ناکام بناکر عوام کو مکمل تحفظ کی فراہمی میں ناکام ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بلوچستا ن کے علاقے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی سازش کی مذمت اور سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے 25افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی و شفائے کاملہ کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے رہنما امیر پٹی ‘ عمران چنگیزی ‘ امیر علی خواجہ ‘ اقبال ٹائیگرمارواڑی‘ یونس سایانی ‘ اشتیاق ارائیں ‘ عدنان میمن ‘ سردار غلا مصطفی خاصخیلی ‘ سردارخادم حسین سولنگی ‘عبدالحکیم رند‘ عارف راجپوت ‘ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے نہ صرف عسکریت پسندوں کی معاونت کررہا ہے بلکہ دہشتگردوں کی سرپرستی کیساتھ پاکستان میں لسانی و فروعی فسادات کی سازش بھی کررہا ہے مگر قوم متحد و منظم ہے اسلئے بھارتی سازشیں کامیاب نہیں ہوںگی مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ادارے جمعہ کے روز دہشتگردی کی وارداتوں کے تسلسل کو مکمل طور پر توڑنے میں ناکام ہیں جبکہ اب تو رمضان بھی نزدیک ہیں اسلئے سیکورٹی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
عید و رمضان چاند کے نام پر عوام میں نفرت پھیلائی جارہی ہے‘سولنگی اتحاد سرکاری اعلان کے برخلاف رویت ہلال کے اعلانات ریاست سے بغاوت و غداری ہیں‘ امیر سولنگی ریاست کے باغیوں اور غداروں کاحتساب کرکے انہیں نشان عبرت بنانا انتہائی ضروری ولازم ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ رمضان سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ودیگر رہنما ¶ں نے رمضان ‘ عید الفطر اور عید الضحیٰ کے چاند کے معاملے پر اختلافات کے خاتمہ اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے احترام رمضان بل کی منظوری اتفاق رائے سے منظوری کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی سفارشات کے تحت رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو اور سرکاری رویت کے برعکس چاند دیکھنے کے دعویٰ کے تحت ایک روز قبل روزہ رکھنے ‘ عید منانے اور قربانی کرنے والوں کیخلاف تادیبی کاروائی پر عملدرآمد یقینی بنایا جانا چاہئے جبکہ سرکاری اعلان سے قبل رمضان یا عید کا چاند دکھائی دینے اور روزہ و عید کا اعلان کرنے والے خطیب یا امام مسجد کو ایک سال قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا اور اس قسم کے غیر سرکاری اعلانات کی تشہیر کرنے والے ٹی وی چینل پر دس لاکھ جرمانے اور لائنس کی منسوخی کی سزا کا فیصلہ بھی مستحسن اقدا م ہے کیونکہ سرکاری اعلان سے قبل رمضان و عید کا اعلان کرنا یا اس کی تشہیر کرنا فروعی اختلافات پیدا کرکے پاکستانی قوم میں انتشار کا باعث بن رہا تھا جس کی روک تھام پاکستان کی سلامتی کیلئے انتہائی ضروری تھی جس پر توجہ دینے اور اس حوالے سے قوانین سازی کیلئے قوم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی مشکور ہے۔