کراچی (جیوڈیسک) وفاقی اینٹی کرپشن کی عدالت نے سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر اقبال کو ایک مرتبہ پھر پیش کرنے کا حکم دیا ہے، سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ای اوبی آئی اسکنڈل کیس کی سماعت ہوئی ، 4ملزمان،کرنل ریٹائرڈ اسد،اہلیہ نگہت ،بیٹی ماہم اور لینڈ سرویئر حضور بخش عدالت میں پیش ہوئے،4ملزمان عدالت سے عبوری ضمانت پر رہا ہیں،وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو حکم دیا کہ ظفر اقبال گوند ل کو اڈیالہ جیل سے لاکر عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے ملزم قاسم پرویز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کے پیش نہ ہونے کے باعث ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی،کیس کی مزید 22 مارچ کو ہوگی،آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائیگی۔