کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گیٹ فارما کے تعاون سے آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔ایم ڈی گیٹ فارما خالد محمود نے گٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ مسلم برادرز نے مضبوط حریف ضلع ملیر کی معروف ٹیم کلمت ویلفیئر سینٹر 3-0سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ایم ڈی گیٹ فارما خالد محمود کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا۔
اس موقع پر گیٹ فارما کے عامر نصیر ،ڈاکٹر خرم ،ماریہ عمر ،امتیاز رزاق ،عدنان صدیقی ،ذایشان احمد ،عاصم مصطفی کے علاوہ چیئر مین ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملیر فتح محمد بلوچ ،سیکریٹری ایسٹ کیپٹن عبید اللہ خان ،محمد رفیق بلوچ ،استاد حیدر بلوچ ،گل محمد کامریڈ ،سیکریٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ضلع شہید بے نظیر آباد ماسٹر ریاست علی ،چیئر مین یوسی 9شرافی ضلع ملیر نظر محمد بلوچ ،با با آدم ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل اور دیگر موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی خالد محمود نے کہاکہ ہمارا ادارہ فٹ بال کے کھیل کی ترقی اور فروغ کرتا رہے گا گیٹ فارما ہر سال کراچی سطح کا فٹ بال ایونٹ کا انعقاد کرکے شائقین کو تفریحی سرگرمیاں فراہم کرتا ہے انشا اللہ امن بذریعہ کھیل کو فروغ دیکر شہر کراچی کو امن کا گہوارہ بنا نے کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ شہر کراچی کی گلی کوچوں سے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے گیٹ فارما نے ایک فٹ بال اکیڈمی قائم کرچکی ہے اس موقع پر استاد حیدر بلوچ اور گل محمد کامریڈ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور فروغ فٹ بال کھیل پر تعائون کے حوالے سے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
افتتاحی میچ میں ریفریز کے فرائض عدنان خان ،جمیل ناز ،نذیر احمد اور محمد اسماعیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ماسٹر محمد رفیق بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔