کراچی (جیوڈیسک) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیر موتی والا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئی آنے والی حکومت کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ملک کی بہتری کے لیے اقدامات کرے گی۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں کے سی سی آئی کے صدر محمد زبیر موتی والا نے ایک اہم پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے سی سی آئی کے صدر زبیر موتی والا نے کہا کہ ہم نئی آنے والی حکومت کو مبار کباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نئی حکومت ملکی مسائل کو بہتر طریقے سے حل کر سکے گی اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے مثر اقدامات اٹھائے گی۔
اس موقع پر دیگر کے سی سی آئی کے ممبران کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہاں پاکستان کے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے کوششیں کی اور مسلسل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی ہم نے پیچیدگیاں دور کیں ہیں لیکن اس کے باوجود بھارت کی جانب سے اس چیز کو منفی لیا جا رہا ہے ۔