بلدیہ جنوبی انٹرڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرئے گی آ صف عظیم کا SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل تقریب سے خطاب فائنل آج کھیلاجائے گا

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان اسپورٹس ویلفیرایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری ایس ایس بی کپ رمضان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا پہلے سیمی فائنل میں گلشن ہاکس کلب نے ایک سننی خیز مقابلے کے بعدسندھ چیمپین نیبرہڈز کلب کو 19-29 سے ہرادیاہاف ٹائم تک اسکور 8-18 تھا فاتح ٹیم کی جانب سے سیف اللہ نے 15فہد طارق نے 8 اور شہر یار خان نے 6 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے احد جویر ی نے 6 راجہ جہانزیب اور حمزہ خان نے 4-4 پوائنٹس اسکور کئے طارق حسین ، رضا آغا اور ممتاز احمدنے ریفریز کے فرائض انجام دئے دوسرے سیمی فائنل میں کمشنرکپ کی چیمپین باونس کلب نے نشترکلب کو 39-44 سے ہرادیاہاف ٹا ئم اسکور20-23 تھاونر ٹیم کی جانب سے ڈاکٹرایم عاطف نے 17 ضیااحمدنے8 اور مبشرحسین نے 5 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنرٹیم کی جانب سے طلحہ امجد نے 16 اسد علی نے 15 اور علی حسین نے 6 پوائنٹس اسکور کئے غلام رسول ، ظفر اقبال اور جاویداحمدنے ریفریز کے فرائض سر انجام دئے بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد نے سیف اللہ اور ڈاکٹر ایم عاطف کو مین آف دی میچیز قراردیا

قبل ازین سیمی فائنل مقابلوں کا افتتاح بلدیہ جنوبی کے ڈائر یکٹر اسپورٹس اور POA میدیا کوآرڈینیٹر اور SOA کے وائس چیر مین آصف عظیم نے کہا اس موقع پر KBBA کے صدر غلام محمدخان سیکریٹری طارق حسین ، SBBA کے سیکریٹری عبدالناصر کے علاوہ محمدیعقوب بھی موجود تھے آصف عظیم نے اس موقع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ POA اور بلدیہ جنوبی KBBA کی موجود قیادت کی بھرپور سرپرستی کرے گی اور جومدد ہم کرسکتے ہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی کراچی میں باسکٹ بال کھیل اور زیادہ مقبول ہوگا اور کراچی کے باسکٹ بال کورٹ آباد رہنگے آصف عظیم نے کہا کہ بلدیہ جنوبی کے ایڈمنسٹر یٹر نعیم احمدسندھونے اعلان کیا کہ عیدالفطر کے بعدآرام باغ کورٹ پر انٹرڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے تمام انتطامات بلدیہ جنوبی کرے گی انہوں نے انکشاف کیا کہ بلدیہ جنوبی نے کلفٹن میں باسکٹ بال کورٹ کی تزین وآرائش کی ہے اور اب آرام باغ باسکٹ کورٹ پر تزین و آرائش ہوگی غلام محمدخان نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بلدیہ جنوبی کا تعاون کرنے پر اظہار تشکرکیا ٹورنامنٹ کا فائنل آج رات 11 بجے کھیلاجائے گا اس موقع پر صوبائی سیکریٹری کھیل محمدراشد مہمان خصوصی ہونگے اور نقد ودیگر انعامات تقسیم کرینگے