کراچی (جیوڈیسک) ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چنے کی دال کی قیمت کراچی میں 30 روپے اضافے سے 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ ماہ شہر میں چنے کی دال 170 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی تھی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی پیداوار میں کمی اور برآمدی دال پر انحصار کے باعث دال چنا کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
دوسری جانب، کراچی میں ہی دال ماش کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 200 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ چنے کی دال کی قیمتوں میں اضافے نے ماش کی دال کی قیمت میں کمی کا سارا مزہ کرکرا کر دیا ہے۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ غریب عوام کے استعمال میں آنے والی چنے کی دال کی قیمت میں کمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔