کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل سینے سے باہر دل والا بچہ عبدالحنان آپریشن کے بعد انتقال کر گیا۔
قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے بتایا کہ ڈاکٹر سہیل بنگش کی سربراہی میں دس رکنی ٹیم نے بچے کا آپریشن کیا جو پونے 2 گھنٹے جاری رہا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے نتیجے میں بچے کے دل کو پسلیوں کے اوپر جلد کے اندر محفوظ کیا تھا۔ ڈاکٹروں نے بچے کو نگرانی کیلیے مصنوعی سانس پر رکھا تھا تاہم عبدالحنان آپریشن کے 2 گھنٹے بعد انتقال کر گیا۔
ماہرین کے مطابق 80لاکھ بچوں کے بعد دنیا میں ایک بچہ ایکٹوپیا کارڈس کا پیدا ہوتا ہے۔ واضح رہے عبد الحنان نے کا دل قدرتی طور پر جسم سے باہر تھا جسے فوری طور پر قومی ادارہ صحت برائے اطفال منتقل کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن کیلیے اسے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا تھا۔